تروننت پورم ،28؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کیرل اسمبلی میں وزراء ، ممبران اسمبلی، صدر، نائب صدر، حزب اختلاف کے رہنما اور دیگر لوگوں کی تنخواہ اور بھتہ بڑھانے سے متعلق ایک بل منظور ہو گیا۔اس سے تنخواہ اور مراعات میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوگا۔یہ ایک اپریل سے نافدذ ہوگا ۔اس کے ساتھ ہی وزراء اور دیگر کی تنخواہ اور بھتے 55,000روپے سے بڑھ کر90,500روپے ہو جائے گی اور ممبران اسمبلی کی 39,500روپے سے بڑھ کر70,000 روپے ہو جائے گی۔جسٹس (ریٹائرڈ)جے ایم جیمز کمیشن کی سفارشات کے تحت تنخواہ اور مراعات میں تبدیلی کے لئے یہ بل لایا گیا۔اس سے پہلے سال 2012 میں تنخواہ اور مراعات میں اضافہ کیا گیا تھا۔